ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دنیا کے لئے ’ہندستان‘ فارمیسی آف دی ورلڈ بن گیا: رام ناتھ کووند

دنیا کے لئے ’ہندستان‘ فارمیسی آف دی ورلڈ بن گیا: رام ناتھ کووند

Thu, 08 Jul 2021 11:05:49    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کووڈ-19 وبا سے جدوجہد میں ہندستان کی عالمی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی نظر میں یہ ملک ’فارمیسی آف دی ورلڈ‘ بن گیا ہے۔ تھائی لینڈ، رومانیہ، قزاقستان اور ترکی کے سفرا کی طرف سے سفارتی دستاویز سونپے جانے کے موقع پر صدر جمہوریہ کووند نے کہا کہ دنیا کی فارمیسی کے طورپر ہندستان نے ضروری دواؤں اور آلات کی سپلائی کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

صدر نے کہا کہ کووڈ-19 وبا سے جدوجہد میں ہندستان نے دنیا کے ممالک کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر فیصلہ کن کرادار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر تھائی لینڈ کی سفیر پتارت ہانگ ٹانگ، رومانیہ کی سفیر ڈینیالہ ماریانا سوجونوف تانے، قزاقستان کے سفیر نورلان زائغاسبائف اور ترکی کے سفیر فرات سنیل نے اپنی شناخت سے متعلق دستاویز جمع کرائے۔


Share: